حبیبہ دختر ابو امامہ اسعد بن زرارہ،ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں بیان ہوچکا ہے،یہ انصار کے قبیلے خزرج سے تھیں، ان کی شادی سہل بن حنیف سے ہوئی تھی اور
ایک بیٹے کو جنم دیاتھا،جس کا نام حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اسعد رکھاتھا، اور کنیت اس کے دادا کے نام پر ابو امامہ تجویز فرمائی تھی،اور ان کی
بہن قارعہ نبیط بن جابر کی بیوی تھی جو بنو مالک بن نجار سے تھا۔
عبداللہ بن ادریس نے محمد بن عمارہ انصاری مدنی سے انہوں نے زینب دختر نبیط سے جو انس بن مالک کی زوجہ تھی،روایت کی کہ ابو امامہ نے میری والدہ اور خالہ کے بارے
میں حضورِ اکرم سے درخواست کی کہ آپ ان کی وفات کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیں،نیز ابو امامہ حضورِ اکرم کے پاس سونے کا ایک زیور جسے رعات کہتے تھے،اور جس
میں موتی جڑاؤ کئے ہوئے تھے،لائے، حضورِ اکرم نے اسی زیور سے میری والدہ اور خالہ کے لئے زیور فراہم کئے،چنانچہ مجھے اس سے اپنا حصہ ملا۔
ابراہیم بن محمد اسلمی نے محمد بن عمارہ سے روایت کی کہ مجھے میری والدہ حبیبہ اور خالہ کبشہ نے جو فریعہ کی بہنیں تھیں، یہ بات بتائی، تینوں نے ذکر کیا ہے۔