حبیبہ دختر زید بن خارجہ بن ابو زہیر خزرجی،حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ تھیں،یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے، ابو عمر نے حبیبہ (اور بروایتے
ملیکہ) دختر خارجہ بن زید بن ابو زہیر بن مالک بن امراؤ القیس بن مالک بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج لِکھا ہے، یہ وہی خاتون ہیں جن کے بارے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ
عنہ نے مرض موت میں کہا تھا،میرا اندازہ ہے ،کہ میری حاملہ بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے،جب وہ بچی پیدا ہوئی تو حضرت عائشہ نے ام کلثوم نام رکھا،اور جوان ہوئیں،تو
طلحہ بن عبیداللہ سے بیاہی گئیں،اور ان کے بطن سے زکریا اور عائشہ پیدا ہوئیں۔
ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے،کہ جس دن حضورِ اکرم کو تھوڑا سا افاقہ تھا،تو حضرت ابو بکر آپ سے اجازت لے کر اپنی بیوی سے ملنے گئے تھے،تینوں نے ان کا ذکر
کیا ہے،فرق یہ ہے کو ابو عمر نے ان کے نسب میں خارجہ کو زید پر مقدم کیا،اور ابن مندہ اور ابونعیم نے زید کو خارجہ پر مقدم کیا ہے،لیکن ابو عمر کی ترتیب درست
ہے۔