حبیبہ رضی اللہ عنہ دختر شریق: انہیں حضورِ اکرم کی زیارت نصیب ہوئی،انھوں نے بدیل بن ورقا سے روایت کی ،ان کی حدیث صالح بن کیسان نے عیسٰی بن مسعود بن حکم زرقی
سے انھوں نے اپنی دادی حبیبہ دختر شریق سے روایت کی کہ وہ حج کے موقعہ پر اپنی دادی عجفاء کے ساتھ منیٰ میں تھیں کہ بدیل بن ورقا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
اونٹنی پر سوار وہاں آگئے اور منادی کردی کہ جس شخص نے روزہ رکھا ہواہے اسے افطار کر لینا چاہیے کہ آج کھانے پینے کا دن ہے، تینوں نے ذکر کیا ہے۔