حضرت حافظ عبداللہ الکریم صاحب عید گاہ شریف راولپنڈی جو حضرت بری امام رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ سخی شاہ حسین بادشاہ (جن کا پہلا اور آخر ی سلام ہے) کے بھائی مصطفےٰ خان کی اولاد سے ہیں ۔انہونے بھی روحانی فیض دربار بری امام رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا ۔آپ ہی کے حکم سے درباربری امام رحمتہ اللہ علیہ کی متصل جامع مسجد میں جمعہ کا آغاز آپ کے خلیفہ حاجی نظام الدین صاحب جو خود بھی صاحب ِ نظر اور ولی تھے نے سب سے پہلے کیا ۔ ان کا مزار فارن آفس اسلام آباد کے احاطہ میں موجود ہے۔
(فیضانِ امام برّی)