حافظ محمد احسن واعظ المعروف بہ حافظ ور ازبن حافظ محمد صدیق واعظ بن حافظ محمد اشرف خوشابی پشاوری: فقہ،تفسیر،حدیث،اصول میں یگانۂ زمانہ اور جامع علوم عقلیہ ونقلیہ اور خاندانِ علم و فضل سے تھے۔اکثر علوماپنی والدہ ماجدہ سے جو ایک بری عالمہ فاجلہ تھی،حاصل کیے اور مسند افادت و افاضت پر متمکن ہوکر تمام عمر تدریس و تالیف کتب میں صرف کی چنانچہ منح الباری صحیح بخاری کی شرح فارسی میں نہایت تحقیق سے لکھی اور علاوہ اس کے تفسیر سورہ یوسف و تفسیر سورہ والضحٰی تا آخر پارہ ومعراج نامہ ووفات نامہ وحاشیہ قاضی مبارک وحواشی تتمہ اخوند یوسف وغیرہ رسائل وکتب تصنیف کیے اور اکسٹھ سال کی عمر میں حدود ۱۲۶۳ھ میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)