حافظ محمد محسن مجددی نقشبندی: شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی اولاد اور شیخ محمد معصوم مجددی کے خلفاء میں سے جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور حاوی فنون رسمیہ ظاہریہ تھے اور دہلی میں آپ کے وقت کسی کو علماء و فضلائے شہر سے آپ کے ساتھ برابر کی جرأت نہ تھی،اخیر کو آپ نے ہدایت ربانی کی کشش سے شیخ محمد معصوم کی خدمت میں حاضر ہوکر علوم باطنی سے فائدہ اٹھایا اور ورع و تقوےٰ وزہدوریاضت میں یکتائے روزگار ہوکر خلافت کا خرقہ حاصل کیا۔وفات آپ کی ۱۱۴۷ھ میں ہوئی،
(حدائق الحنفیہ)