حیدرہ بن احمد بن ابراہیم لعجمی ثم الرومی: ابو الحسن کنیت برہان الدین لقب تھا،شیراز میں ۷۸۰ھ میں پیدا ہوئے اور بہت شہروں میں پھر کر علوم کو تحصیل کیا، بڑے شکیل،شیریں سخن،علامۂ معانی و بیان،جامع معقول و منقول اور حافظِ اشعار، فصیح اللسان،بلیغ البیان تھے،علم موسیقی اور الحان کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی۔
باوجود یکہ آپ بڑے دیندار اور کثیر العبادۃ تھے تاہم آپنے موسیقی اور الحان میں تصنیف کی اور نیز قزدینی کی ایضاح کی شرح لکھی اور تفتازانی سے اخذ کیا اور روم میں آئے اور امامِ ابو حنیفہ کے مذہب پر فتوےٰ دیا۔قاہرہ میں ۷۸۴ھ میں وفات پائی۔سیوطی نے بغیۃ الوعاۃ فی طبقات النخاۃ میں لکھا ہے کہ آپ سے ہمارے شیخ محی الدین کافیجی نے اخذ کیا۔آخر آپ نے اس دار فانی کو چھوڑا اور رہگرائے عالمِ ہوئے۔’’مسند مکرمت ‘‘تاریخ وفت ہے۔
(حدائق الحنفیہ)