خضر بن علی بن خطاب المعروف بہ حاج پاشا:ولایت ایدین ایلی کے رہنے والے تھے،قاہرہ کو تشریف لے گئے اور وہاں اکمل الدین اور مبارک شاہ منطقی سے علم پرھا،پھر اپ کو ایک ایسا سخت مرض لاحق ہوا کہ جس نے آپ کو علمِ طب میں کامل و ماہر ہوئے اور مصر کا شفا خانہ آپ کو تفویض کیا گیا جس کا آپ نے خوب انتظام کیا اور طب میں کتاب شفاء الاستقام اور اس کی مختصر تسہیل نام تصنیف کی۔ آپ نے قبل اشتغال علم طب کے قطب رازی کی شرح مطالع کی بحث تصورات و تصدیقات پر حواشی تصنیف کیے تھے جن کے بعض مواضع کی سید شریف نے باجود یکہ وہ ان کی فضیلت کے قائل تھے،تردید بھی کی ہے۔وفات آپ کی تقریباً ۸۰۰ھ میں ہوئی۔
حدائق الحنفیہ