ہجیم،ابوتمیمہ بنوہجیم کےایک آدمی سے،اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم ابوعیسیٰ ترمذی سے، انہوں نے سویدبن نصرسے،انہوں نےعبداللہ بن مبارک سے،انہوں نے
خالدالخدارسے،انہوں نے ابوتمیمہ ہجیمی سے،انہوں نےبنوہجیمہ کےایک آدمی سےروایت کیا،کہ میں حضورِاکرم کی تلاش میں پھررہاتھاکہ میں نے آپ کوایک مجمع میں
دیکھا،جہاں آپ صلح کرارہے تھے، جب آپ اس محفل سے اُٹھےتوآپ کے ساتھ اس مجمع سےچندآدمی ہولئے،جب میں نےیہ حالت دیکھی تو میں نےکہا،علیک السلام یارسول
اللہ،اس پرآپ نے فرمایا،تم پربھی مردوں کاسلام ہو،پھرمیری طرف متوجہ ہوکرآپ نےفرمایا،جب تم اپنےکسی بھائی کوسلام کہو،توالسّلام علیکم ورحمتہ اللہ کہے، اس
کےبعدحضورِاکرم نےمیرےسلام کےجواب میں فرمایا،وعلیک السّلام ورحمتہ اللہاس حدیث کوابوغفارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےابوجری جابربن سلیم الہجیمی سےروایت کیا،
ابوتمیمہ کانام ظریف بن مجالد تھا۔