فرزندچہارم میاں سلطان فضل بن سلطان ملک بن سلطان محمد نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ بیعت اپنےوالد کے ماموں میاں سلطان علی بن عبدالغفور بن غلام مصطفےٰ وڑائچ جھنگیوالہ رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل تھی۔وہ مرید میاں سلطان ملک موصوف کے۔
حج وزیارات
آپ صاحب علم وعمل کلام اللہ شریف کے حافظ۔فقیر کامل۔امیرانہ مزاج تھے۔آپ نے حج حرمین الشریفین کیا۔بغداد شریف میں حضرت غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ عالی پر گوشہ نشین رہےاور نجف اشرف میں درگاہِ مرتضوی پر بھی چلہ کیا۔چالیس سال تک طعام نہ کھایا۔پھرجناب غوثیہ سے امرہواتوکھانے لگے۔احمد آباداور سندھ حیدرآبادکے نواب آپ کے ارادت مندوں میں سے تھے۔
آپ کی اولاد باقی نہ رہی۔
یارانِ طریقت
آپ کے خواص احباب یہ تھے۔
۱۔میاں اخلاص محمد برادرکلاں نوشہر ہ شریف ضلع گجرات
۲۔میاں لدھے شاہ بن اخلاص محمد برادرزادہ نوشہرہ شریف ضلع گجرات
۳۔سائیں عمرشاہ ارائیں۔ کڑیانہ ضلع جالندھر
۴۔سائیں ماہنی شاہ کشمیری موٹھانوالہ ریاست کپورتھلہ
تاریخ وفات
حاجی شاہ بخش کی وفات ۱۳۰۷ھ میں ہوئی۔قبرموضع کڑیانہ شریف متصل آدم پور ضلع جالندھر
میں ہے۔سفرمیں فوت ہوئے۔لہذاوہیں مدفون ہوئے۔
مادۂ تاریخ "شاہِ کفایت دستگاہ"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)