ہلال بن یحییٰ بن مسلم الرائی البصری : فقیہ محدث تھے اور لوگ بسبب کثرت علم و فہم کے آپ کو رائی کہتے تھے۔ آپ نے فقہ کو امام ابو یوسف و امام زفر سے حاصل کیا اور حدیث کو ابی عوانہ وغیرہ سے سُنا ۔آپ سے بکار بن قتیبہ نے اخذ کیا۔ آپ نے ایک کتاب شروط میں اور ایک احکام وقف میں تصنیف کی۔وفات آپ کی ۲۴۵ھمیں ہوئی ۔ ’’قطب الزمانہ‘‘ آپ کی تاریخ وفا تہ ہے۔ (’’احکام الوقف‘‘ ۱۳۵۵ھ میں حیدر آباد کن سے شائع ہو چکی ہے،) (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)