حمید الدین بن افضل الدین: بڑے علام فاضل،جامع علوم دینیہ و عقلیہ تھے،پہلے اپنے باپ سے پڑھتے رہے،کپھر محمد بن ادمغان کی خدمت میں حاضر ہوکر مختلف علوم دو فنون م یں کمال حاصل کیا اور مدرسۂ شہر بروسا کے مدرس مقرر ہوئے،پھرآٹھ مدارس میں سے ایک کے مدرس بنے،ب عد ازاں تھوڑی مدت کے بعد سلطان محمد خاں نے آپ کو قاضی فاضل بن محمد بن مصطفیٰ کی جگہ قسطنطیہ کا قاضی مقرر کیا ۔آپ کے تلامذہ م یں سے محی الدین چلپی فناری اور عبد الواسع بن خضر اور حسام الدین حسین بن عبد الرحمٰن وغیرہ معروف و مشہور ہیں،ہدایہ اور اصفہانی کی شرح طوالع ور سید کے حاشیہ شرح مختصر پر نہایت عمدہ حواشی لکھے اور ۹۰۸ھ میں وفات پائی،’’مقبول خلق‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)