حمیدبن عبدالرحمٰن حمیری ایک صحابی تھے،ابوالقاسم بن صدقتہ الفقیہہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن غسائی سے،انہوں نےقتیبہ سے،انہوں نےعوانہ سے،انہوں نےداؤد
الاودی سے،انہوں نےحمید بن عبدالرحمٰن سےروایت کی کہ میں ایک ایسےآدمی سےملا،جسےابوہریرہ کی طرح چارسال تک آپ کی خدمت میں حضوری کاشرف حاصل ہواتھا،انہوں
نےکہا،حضوراکرم نےفرمایاکہ ہرروز کےبناؤسنگارسےاجتناب کیاجائے،نیزغسل خانے میں پیشاب کرنے سےمنع فرمایا،اسی طرح حکم دیا،کہ مردعورت کے بچےکھچےپانی سےاورعورت
مرد کےبچےکھچےپانی سےغسل نہ کرےاور علیحدگی اختیارکریں۔
ابواحمدنےباسنادہ تاابوداؤد سلیمان،ہنادبن السری سے،انہوں نےعبدالسلام بن حرب سے، انہوں نےابوخالددالانی سے،انہوں نےابوالعلاءداؤدی سے،انہوں نے حمیدسے،انہوں
نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،جب دوبلانےوالےاکٹھےہوجائیں، تواس آدمی کی دعوت کوقبول کر،جودروازےکےقریب ترہو،اوراگرایک
آگے نکل جائے تواس کی پیروی کر،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔