حمینہ دختر ابو طلحہ بن عدالعزی بن عثمان بن الدار،ابن جریج نے قرآن کی آیت الّا ما قد سلف کے بارے میں عکرمہ مولی ابنِ عباس سے روایت کیا،کہ اسلام نے چار
عورتوں اور ان کے سوتیلے بیٹوں کے درمیان تفریق کی،ان میں حمینہ دختر ابو طلحہ بھی تھی،جو خلف بن اسد بن عاصم بن بیاضہ خزاعی کے پاس تھی،چنانچہ خلف کے بعد وُہ
اسود بن خلف کی بیوی بن گئی تھی،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔