سید ضیاء الدین حامد بن یوسف بن حامد بن امر اللہ بن عبد المؤمن بن محمود باند رمہوی رومی نقشبندی: عالم اور فقیہ تھے۔۱۱۱۱ھ میں قسطنطنیہ میں پیدا ہوئے،وہیں تعلیم پائی۔پھر مدینہ منورہ چلے گئے جہاں ۱۱۷۲ھ میں وفات پائی۔ہدیۃ العارفین میں آپ کے ۱۷،تصانیف کے نام موجود ہیں،ان میں البدر التام فی تخریج احادیث شرعۃ الاسلام،عقود الفوائد فی حدود العقائد،تعریفات الفحول فی الاصول، مخلفات الیونان فی معرفۃ المیزان اور مہمان الکافی فی العروض والقوافی بھی شامل ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)