حماد بن ابراہیم بن اسمٰعیل صفار بخاری: قوام الدین لقب اور ابو المحامد کنیت تھی،آپ اور آپ کے آباء وجداد مشائخ کبار اور خاندان علم و زہد سے تھے، آپ عید الضحیٰ کی رات۴۹۳ھ کو پیدا ہوئے[1]اور علم اپنے باپ سے اخذ کیا یہاں تک کہ اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام اور امام ائمہ اصول و فروع میں مجتہد یگانہ ہوئے۔ برہان الاسلام زرنوجی مصنف کتاب تعلیم المتعلم اور افتخار الدین طاہر صاحب خلاصہ نے (مرتب)
1۔ وفات سر قند ۵۷۶ھ’’جواہر المضیۃ‘‘
(حدائق الحنفیہ)