حمنہ دختر ابو سفیان بن حرب بن امیہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابو غالب احمد بن عباس کو شیدی سے،انہوں نے ابوبکر بن زیدہ سے، انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے
ابو مسلم الکشی سے،انہوں نے ابن عائشہ سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے،انہوں نےاپنے والد سے،انہوں نے زینب دختر ابو سلمہ سے انہوں نے ام
حبیبہ سے روایت کی،کہ انہوں نےرسولِ کریم رؤف و رحیم سے گزارش کی ،یارسول اللہ !کیا آپ کو حمنہ دختر ابو سفیان کا خیال ہے،فرمایا،اسے میں کیا کروں،انہوں نے
گزارش کی،آپ اس سے نکاح کرلیں،فرمایا ،کیا میرے لئے جائز ہوگا،اور کئی آدمیوں نے اسے ہشام سے روایت کیاہے،لیکن نام نہیں لیا۔البتہ کچھ لوگوں نے عزہ اور کچھ نے
درہ لکھا ہے۔