ابو عمارہ آپ کی کنیت تھی،محدث ، صدوق ، زاہد پر ہیز گار، قراء سبعہ میں سے ایک قاری تھے، ۸۰ھ میں پیداہوئے ، امام ابو حنفیہ سے بہت سی روایات رکھتے تھے ،جامع القراءۃ میں لکھا ہے کہ آپ سے دن کو آدمی اور رات کو جن پڑھا کرتے تھے ۔ وفات آپ کی ۱۵۶ھ یا ۱۵۸ھ میں ہوئی ، امام مسلم وغیرہ نے آپ سے تخریج کی ۔’’محبوب زماں ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے ۔
(حدائق الحنفیہ)