حسن [1]بن خطیر ابو علی نعمان: ابی الحسن کنیت تھی،فقیہ محدث مفسر عالم حساب و ہیبت و طب اور ہبر ز علم و نحو لغت و عروض و ادب و تاریخ تھے،مدت تک قاہرہ میں مقیم رہے اور درس و تدریس میں مصروف ہوئے اور کہتے تھے کہ میں نے امام ابو حنیفہ کے مزہب کو نقل کیا اور اپنے اجتہاد کے موافق اس کی حمایت کی۔ قرآن شریف کی ایک تفسیر تسنیف کی اور حمیدی کی جمع بین الصحیحین کی شرح حجۃ نام لکھی اور ایک کتاب اختلاف صحابہ و تابعین و فقہائے امسار میں تصنیف فرمائی اور ۵۹۸ھ میں وفات پائی،’’آرایش گیہان‘‘تاریخ وفات ہے۔
1۔ نعمانی فارسی تلخیص الا فصاح اوتہیبہ البارعین بھی آپ کی تصانیف میں ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)