حصین بن جندب ابوظبیان بعض صحابہ سے،بکربن بکارنےحبیب بن حسان سے،انہوں نے ابوظبیان سےروایت کی،کہ ایک آدمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
آیااورکہنےلگا یارسول اللہ میں طبیب ہوں،کیاآپ کواپنی ذات میں کسی بیماری کاخدشہ ہےآپ نے فرمایا،میں تجھے ایک عجیب بات دکھاتاہوں،آپ نےکھجورکےایک
خوشےکوبلایا،وہ اپنی شاخ سےعلیٰحدہ ہوا،اور آپ کی طرف چل پڑا،کبھی آپ کوسجدہ کرتااورکبھی سراٹھاتا،جب حضورکےپاس پہنچا،توآپ نے فرمایا،کہ واپس جاؤ،چنانچہ
وہ خوشہ اپنی ٹہنی سےجاکرچمٹ گیا۔
ابنِ اسحاق نےمختار بن ابوالمختارسے،انہوں نےابوظبیان سے،انہوں نےاپنارفقاسےروایت کی کہ ہم ایک سفرمیں حضوراکرم کےساتھ تھے،ایک گھنگھریالے بالوں والےآدمی
سےسامناہوگیا، جب وہ حضورکےقریب آیاتوکہنےلگا،اے ابوالقاسم!میں آپ سےایک بات پوچھتاہوں،جس کا جواب نبی ہی دےسکتا،فرمایا،پوچھو،کیاپوچھناچاہتےہو،یہودی
نےکہا،یہ بتائیے کہ کس مرد سےلڑکا پیداہوتاہے،دونوں نےذکرکیاہے۔