ہشام بن عبد اللہ رازی: فقیہ فاضل محدث کامل عارف مذہب تھے۔فقہ امام ابو یوسف و امام محمد سے حاصل کی اور حدیث کو مالک سے روایت کیا اور آپ سے ابو حاتم نے روایت کی،ابن حبان نے آپ کو ثقہ بتےلایا۔ ابو حاتم کہتے ہیں کہ آپ صدوق تھے اور میں نےکوئی آپ سے زیادہ بلند قدر نہیں دیکھا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ نے خود کہا ہے کہ ہم نے ایک ہزار سات سو مشائخ سے ملاقات کی اور تحصیل علم میں سات لاکھ درہم خرچ کئے۔کتاب نوادر اور کتاب صلوٰۃ الاثر کے قبرستان میں مدفون ہوئے[1]
1۔ ۱۸۹ھ قبل زندہ تھے ‘‘معجم المؤضبن‘‘
(حدائق الحنفیہ)