مصطفیٰ [1]بن حسام الدین الشہیر بہ حسام زادہ: علوم ادبیہ و عقلیہ اور نقلیہ کے ماہر اور فقہ واحادیث اور تفسیر کے مصارف تھے۔پہلے مدرسہ بروسا کے مدرس مقرر ہوئے،پھر مفتی بنے یہاں تک کہ وفات پائی۔تلویح اور شرح وقایہ پر حواشی لکھے اور انشاء میں ایک کتاب تصنیف کی۔
1۔ مصلح الدین مصطفیٰ حسین بن محمد بن حسام الدین برسوی متوفی ۱۰۳۵ھ( معجم المؤلفین) (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)