بدر الدین ابو التہانی حسن بن برہان الدین ابراہیم بن حسن بن علی بن محمد بن عبد الرحمٰن زیلعی الجبرتی العقیلی المصری: فقیہ،عالم فلکیات و ریاضی ۱۱۱۰ھ میں پیدا ہوئے۔ماہِ صفر ۱۱۸۸ھ میں وفات پائی۔کئی کتب کی شروح و حواشی تحریر کیے،۱۶سے زائد کتب کے مصنف تھے،حقائق الدقائق علی دقائق الحقائق اور اصلاح الاسفار عن وجودہ بعض مخدرات الدرر المختار مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)