حسن بن علی بن عبد العزیز مرغینانی: ابو المحاسن کنیت اور ظہیر الدین کبیر لقب تھا،شہر مرغینان کے جو کہ،وراء النہر میں شہر فرغانہ کے مضافات میں سے ہے، رہنے والے تھے،اپنے وقت کے فقیہ فاضل محدث کامل تھے،علم کو تصنیف اور املاء سے شائع کیا چنانچہ کتاب الاقضیۃ والشروطہ والفتاویٰ والفوائد آپ کی تصنیفات میں سے ہیں فقہ برہان الدین کبیر عبدالعزیز بن عمر بن مازہ اور شمس الائمہ محمود اور جندی اور زکی الدین خطیب مسعود بن حسن کشانی تلامذہ شمس الائمہ سر خسی سے حاصل کی اورآپ سے آپ کے بھانجےافتخارالدین طاہر صاحب خلاصۃ الفتاوے اور ظہیرالدین محمد بن احمد صاحب فتاویٰ ظہیریہ اور فخر الدین حسن بن منصور اور جندی وغیرہ نے تفقہ کیا اور ۵۳۲ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی ’’فقیہ مقبول دھر‘‘ سے نکلتی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)