حسن بن فخر الاسلام علی بن محمد بزدوی: ۴۷۶ھ کو سمر قند میں پیدا ہوئے، ابو ثابت کنیت تھی۔جب آپ کا باپ فوت ہو گیا تو آپ کو آپ کا چچا صدر الاسلام ابو الیسر مھمد بن محمد بخارا کی طرف لے گیا اور وہاں آپ کو پرورش کیا اور پڑھایا لکھایا۔ جب آپ کا چچرا بھائی ابو المعالی قاضی صدر احمد فوت ہوا تو آپ بخارا کے قاضی مقرر ہوئے اور مدت تک قضاء پر قائم رہے پھر شہر بز کو واپس آئے اور اخیر عمر تک یہیں رہ کر ۵۵۷ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)