الحویصلہ دختر قطبہ،ابو عمر نے قطبہ کے ترجمے میں ذکر کیا ہے،کہ قطبہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ! میں اپنی طرف سے اور
حویصلہ کی طرف سے آپ سے بیعت کرتا ہوں۔
حیہ دختر ابوحیہ،ان کی حدیث کر عبداللہ بن عون نے عمرو بن سعید سے ،انہوں نے ابو زرعہ بن عمرو بن حریر سے انہوں نے حیہ دختر ابو حیہ سے روایت بیان کی کہ ایک بار
میرے پاس ایک اجنبی آیا،میں نے پوچھا،کون ہو،کہا ابوبکر صدیق،پوچھا،حضورِ اکرم کے رفیق،کہا ، ہاں! ابن مندہ نے اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔
امیر ابو نصر کہتے ہیں کہ حیہ کی یا پر تشدید ہے،انہوں نے حضرت ابوبکر سے روایت کی اور ان سے ابوزرعہ بن عمرو بن جریر نے۔