بلال بن یاساف رضی اللہ عنہ
بلال بن یساف،بنوثقیف کےایک آدمی سے،انہوں نےبنوجہنیہ سے،انہوں نے عبدالوہاب بن ابو منصورالامین سے،باسنادہ ابوداؤد سے،انہوں نے مسدداورسعیدبن منصور سے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے منصورسے،انہوں نے ہلال بن یساف سے،انہوں نے بنوثقیف کے ایک آدمی سے، انہوں نے بنوجہنیہ کےایک آدمی سےروایت کی،رسولِ اکرم نےفرمایا،جلدی ہی ایک قوم سے تمہارامقابلہ ہوگااورتم ان پرغلبہ پالوگے،اوروہ تم سےاپنے آپ کومال ودولت کی وجہ سے بچا لیں گے،نہ کہ اپنی ذات یااولاد کی وجہ سے،سعیدبن منصور نےا پنی حدیث میں ذیل کےالفاظ کا اضافہ کیاہے،"اوروہ تم سے صلح کرلیں گے"،اس کے بعد مسدد اورسعیددونوں اس پرمتفق ہیں، کہ حضوراکرم نے فرمایا،"تم ان سےاس سے زیادہ کچھ نہ لینا،کہ وہ تمہارے لئے حلال نہ ہوگا،ابو مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلدنمبر ۱۰۔۱۱)