حضرت بہیہ رضی اللہ عنہ
بہیہ رضی اللہ عنہ،ابواحمدنےباسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے عبداللہ بن معاذسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے لہمس بن حسن سے،انہوں سیاربن منظورسےجوبنوفرازہ سےتھے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ایک خاتون سے جن کانام بہیہ تھا،انہوں نےاپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےاجازت لے کراپناہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیض میں ڈال لیا،اوردریافت کیا،یارسول اللہ وہ کون سی چیزہے،جس کے استعمال سے لوگوں کوروکنامنع ہے،فرمایا،پانی،انہوں پھراسی سوال کودہرایاتوآپ نے فرمایا،نمک،انہوں نے پھراس سوال کودہرایا،فرمایاتوبھلائی کیےجا،اس میں تیری بھلائی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)