سید ہاشم علی شاہ سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ موضع رتڑ چھڑ مکان شریف نزد ڈیرہ بابا نانک ضلع گورد اسپور بھارت کے سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے،پیر و مرشد کی تلاش میں لاہور تشریف لائے اور یہاں آپ نے قلندر شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سے خلافت حاصل کی۔
آپ سید امام علی شاہ نقشبند ی رحمتہ اللہ علیہ مکان شریف کی اولاد میں سے تھے،پیر فرح بخش فرحت،اذکار قلندری،میں لکھتے ہیں:
آں صاحب ہمت ارشاد فیض آثار پیرو مرشد خود را سعادت ابدی و سرمدی تصو رید عرصہ دونیم سال برکنا ر دریا ر متصل کوٹ خواجہ سعید و منتاں تنہا نشتہ در عبادت خدا متوکلانہ مشغو ل گشت و مدرسہ روز بے طعام بہ استقلا ل تمام سے گز ر انید و توکل رازدست نمے دادو بہ فضل خد ابا مراد از توحہ پیرو مرشد در ہماں خلو ت کارش بجائے رسید کہ اکثر مردان آں سواز راہ عقیدت پیش آمدہ مطیع و منقا د آں نیک نہاد گشتہ چنا نچہ بہ سبب رسوخ باشند گان آنجا سید موصوف اقامت آں مکان اختیار نمود۔
پیر غلام دستگیر نامی نے آپ کا مزار بھی کوٹ خواجہ سعید مضا فات لاہور میں تحریر فر مایا ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)