حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید سالم اور آپ کے والدماجد کا اسمِ گرامی عید روس تھا۔
تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والدِ ماجد اور مشائخِ مکہ علامہ شیخ محمد سعید باصبیل، صالح بافضل، عمر باجنید، سید حسین حبشی، عبد الرحمٰن دہان اور اسعد دہان سے علم حاصل کیا۔
سیرت وخصائص: حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ زبردست عالم، زاہد اور متورع تھے۔ درس تدریس مسجدِ حرام میں فرماتے۔11 صفر 1324 ھ کو مکہ مکرمہ میں امامِ اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت اور دیگر علوم سے مشرف ہوئے۔ آپ کے خلفاء کی کثیر تعداد دمشق اور شام میں موجود ہے۔
تاریخِ وصال: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 1327 ھ کو ہوا۔
ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)