حضرت ابان
ان کی والدہ ام عمرو بنت جندب تھیں۔ یہ فقہ میں امام تھے ان کی کنیت ابو سعید تھی ، عبد الملک بن مروان کے عہد خلافت میں سات سال تک مدینہ کے گورنر رہے ۔ اپنی والدہ اور زید بن چابت سے احادیث سنیں ، ان کی مرویات بہت تھوڑی ہیں۔ان کی مرویات میں سے یہ حدیث ہے جسے انہوں نے اپنے والد عثمان سے روایت کیا ہے۔
’’جس نے صبح وشام یہ دعا پڑھی
(بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم)
اس دن یا اس رات اس کو کوئی چیز نقصان نہ پہنچائے گی‘‘
جب ابان پر فالج کا حملہ ہوا تو انہوں نے نے فرمایا : واللہ میں اس ذکر کو پڑھنا بھول گیا تاکہ اللہ کی قضاء پوری ہو جائے۔
اپنے دور کے فقہائے مدینہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کی وفات 105 ھ میں ہوئی ہے۔
(سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)