حضرت شاہ عبد القدوس علیہ الرحمۃ
لکعلوی سادات میں سے تھے، عہد ترخانی میں حج کے لیے اور حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا موئئے مبارک سے لے آئے، واپسی پر ٹھٹھہ میں مقیم ہو گئے شہر کے شادات نے آپ کے سید ہونے کا انکار کیا، مگر آپ کی کرامت سے املی کے درخت سے گھی اور شہد بہنے لگا جس کو دیکھ کر لوگ آپ کی سیادت اور ولایت کے قائل ہوگئے۔ آپ کا مزار مکلی پر ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۶۶)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )