حضرت سید ابو عبد الرحمٰن عبد اللہ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اپنے والد بزرگوار اور سعید بن البَنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی۔ ظاہری و باطنی علوم کے جامع، اور صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ ستائیسویں (۲۷) صفر ۵۸۷ھ میں انتقال کیا، اور بغداد میں مدفون ہوئے۔ ان کے دو بیٹے ابو محمد عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور ابو محمد عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ بھی عالم کامل تھے۔
(خزینۃ الاصفیا جلد اوّل)