ابوعذرہ رضی اللہ عنہ
ابوعذرہ،حضورِاکرم کی زیارت انہیں نصیب ہوئی،ان سے عبداللہ بن شداد نے روایت کی،یزیدبن ہارون،عبدالرحمٰن بن مہدی اورحجاج بن منہال نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شداد سے،انہوں نے ابوعذرہ سےروایت کی،کہ انہیں آپ کی زیارت نصیب ہوئی،اکثر راویوں نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے محمد بن بشارسے،انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نے حمادبن سلمہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شدادسے،انہوں نے ابوعذرہ سے،انہوں نے عائشہ سے،انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے مردوں اورعورتوں کوحماموں میں نہانے سے منع فرمایا،بعد میں مردوں کو دھوتی کے ساتھ اجازت دے دی،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے حجاج کی حدیث میں اس کا ذکرکیاہے،اورجناب عائشہ سے حماموں میں نہانے سے ممانعت کے بارے میں روایت کی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)