2015-10-27
علمائے اسلام
متفرق
956
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 0704 | | |
یوم وصال | 0773 | رجب المرجب | 07 |
حضرت ابو حفص عمرو بن اسحاق غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
عمرو بن اسحٰق بن احمد غزنوی: ابو حفص کنیت،سراج الہندی لقب تھا۔ ۷۰۴ھ میں پیدا ہوئے،بڑے عالم فاضل،اصولی،مفسر،فقیہ،محدث،وسیع العلم، کثیر المہابۃ،ذی وجابت،شیخ الحنفیہ تھے۔فقہ کو وجیہ رازی و سراج ثقفی اور زین بدایونی وگیرہ علمائے ہند سے ھاسل کیا اور حج کیا اور قاہرہ میں قاضی حنفیہ مقرر ہوئے۔ابن ابی عجلہ کو ابن الفارض کے حق میں کلام کرنے کے باعث تعزیردی، لیکن صوفیوں سے تعصب رکھا کرتے تھے۔۷؍رجب کی رات ۷۷۳ھ کو وفات پائی۔قرآن شریف کی ایک تفسیر آپ کی عمدہ تالیفات سے یادگار ہے۔’’ستارۂ زمین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ