ابوحیوہ کندی رضی اللہ عنہ
ابوحیوہ کندی جو رجاء بن حیوہ کے دادا،اورکندہ کے مولیٰ تھے،لیکن ان کی صحبت اور رویت ثابت نہیں، لیث بن سعد نے خارجہ سے،انہوں نے رجاءبن حیوہ سے ،انہوں نے والد سے،انہوں نے دادا سے روایت کی کہ حنین کی ایک کنیز جو حاملہ تھی،آپ کے پاس سے گزری،آپ نے پوچھا،یہ کس کی ہے،حاضرین نے نام بتایا،تودریافت کیا،کیااس نے اس سے جماع کیا ہے،انہوں نے اثبات میں جواب دیا،آپ نے فرمایا،اس کے بیٹے کا کیا بنےگا،اور پھر اس کا بیٹابھی کوئی نہیں،ورنہ میری خواہش تھی کہ لعنت بھیج کر اس کی ماں کو اس کے ساتھ قبر میں دفن کردیتا،ابومندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیا ہے۔