آپ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق جانباز اور رفیق و ساز تھے جلیل القدر صحابہ رسول میں شمار ہوتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور کی دعا سے آپ کو بے پناہ قوت حافظہ عطا فرمائی۔ جو بات سن لیتے دماغ میں نقش ہوجاتی۔ آپ کو حفظ صحابہ کا خطاب ملا تھا۔ آپ اصحاب صفّہ میں سے تھے ایک دن آپ بلی کا بچہ لیے حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ حضور نے محبت سے ابوہریرہ (بلی کا باپ) کا خطاب دیا۔ حضور کے وصال کے بعد آپ کی زبان سے ہزاروں احادیث نبویہ روایت کی گئیں۔ رضی اللہ عنہ۔
آپ کا وصال ۵۷ھ یا ۵۹ھ میں ہوا۔
سالِ ترحیل اُو ز مہدی جو
گر تو خواہی دوبار حامی گو
جلوہ اُحد
|
زیب ابدال
|
پاک دل
|
مجید
|
محب
|
۵۷
|
۵۷
|
۵۷
|
۵۷
|
۵۷
|
سے سن تاریخ برآمد ہوتا ہے۔
(خزینۃ الاصفیاء)