حضرت ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ
ابوالمتبذل رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ ابوزکریایعنی ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہےاورباسنادہ احمدبن سلیمان سے،انہوں نے رشدبن سعدسےانہوں نے حییی بن عبداللہ معافری سے،انہوں نےابوالمتبذل سے جو صحابی تھے،اورافریقہ میں مقیم ہوگئے تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ جوشخص صبح اٹھ کرخداکی ربوبیت،میری رسالت اوردین اسلام کی قبولیت پراظہاررضامندی کرے،میں اس کی ضمانت دیتاہوں کہ اے پکڑکرسیدھابہشت میں لے جاؤں گا،اوراسی حدیث کواحمدبن طیب نے رشدین سےبیان کیاہےاوران کی کنیت ابوالمنیذریاالمتنذرلکھی ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اورمنذریامنیذرکے نام کے تحت ان کا ترجمہ لکھاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)