محمود بن محمد بن محمد بن محمود حافظی بخاری: ابو نصر پارسا کنیت تھی،اپنے باپ کی طرح علوم ظاہری و باطنی میں ماہر و عارف تھے جو بعد وفات والدماجد کے ان کے جانشین ہوئے اور ۸۶۵ھ میں انتقال کیا۔قبر آپ کی بلخ میں ہے۔’’فہیم خلق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)