ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ
ابوالسنابل بن بعکک بن حجاج بن حارث بن سباق بن عبدالدار،ابوعمراورابن کلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے،ابنِ اسحاق کے مطابق ان کا نسب السنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق ہے،ابو نعیم نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہےاورنام عمرولکھاہے،ایک روایت میں حبہ مذکورہے،ان کی والدہ عمرہ دختر اوس العذریہ ازبنوعذرہ بن سعد ہذیم تھی،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،مونقہ القلوب سے تھے،اورشاعر،کوفے میں سکونت اختیار کر لی تھیعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے کہ میرے باپ نے حدیث بیان کی ،حسین بن محمدسے،اس نے شیبہ بن منصورسے(ح)احمد نے کہا کہ عفان نے شعبہ سے،انہوں نے منصور سے، انہوں نے ابراہیم سے،انہوں نے اسودسے،انہوں نے ابوالسنابل سے روایت کی کہ سبیعہ دختر حارث نے اپنے خاوند کی وفات کے تیرہ یا پندرہ دن کے بعدایک بچہ جنا،جب وہ نفاس سے فارغ ہوئی،تواس نے نکاح کی خواہش کی،لیکن ابوالسنابل نے اسے ناپسند کیا،اورحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا،فرمایا،اگرتمہاری خواہش ہے تواس کی عدت توگزرچکی ہے۔
ابواحمد عسکری ہیں،کہ قریش میں ایک اور ابوالسنابل بھی تھے،جن کانام عبداللہ بن عامر بن کریزتھا اوربارہادونوں میں اشتباہ ہوجاتا،بقول ابنِ ماکولا حَبَہ بھی ہے اور حنَہ بھی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)