علامہ غلام علی اشرفی اوکاڑوی
حضرت شیخ الاسلام شیخ القرآن علامہ غلام علی اشرفی اوکاڑوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی غلام علی بن سلطان محمدتھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ القرآن رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت 1229ھ/1920ء میں موضع ببانیاں، نزد دلالہ موسیٰ ضلع گجرات میں علم دوست، دینی شعور رکھنے والے گوجر گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم جوڑا کر نانہ کے اسکول میں حاصل کی۔ دینی تعلیم کے لیے قریبی گاؤں عمر چک کے یگ...