حضرت ابو المصطفی شیخ طیب رفیقی علیہ الرحمۃ
شیخ طیب بن احمد بن مصطفیٰ بن معین الحق والملۃوالدین رفیقی: ابو المصطفیٰ کنیت تھی۔۱۱۹۱ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام والمسلمین،قطب العارفین،غوث المحققین،فقیہ محدث،بحر زخار علوم تھے،قرآن کو اخوند خیر الدین بن اخوندابی البقاء بانڈے سے پڑھا اور علوم و فنون و فقہ وحدیث و تفسیر و کلام و معارف وحقائق و دقائق و تصووف و سلوک کو اپنے باپ اور تایا اور تایا کے بیٹون اور شیخ ابی یوسف عبد الغفور سے حاصل کیا اور اپنے باپ سے بیت کی اور مشائخ عظام واولیائےکرام کی صحبت سے مستفید ہوئے اور میاں عبد المجید سے طریقہ قادریہ و کبرویہ اور شطاریہ اخذ کیا۔اخیر عمر میں مسجد میں معتکف ہوکر قائم اللیل اور صائم النہاور ہوئے۔آپ سے ایک جم غفیر علماء و فضلاء نے استفادہ کیا۔حدیث و فقہ وسلوک اور معرفت میں تصنیفات معتبرہ کیں اور حنفی مذہب کے بڑے حامی رہے، کرامات و خوارق عادات بھی آپ سے صادر ہوئے۔پیر کے روز ۱۰؍شوال ۱۲۹۶ھ میں وفات پائی اور ایک لاکھ سے زیادہ آدمی آپ کے جنازہ پر حاضر ہوئے۔ ’’ماہع علم حدیث و قرآن‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)