حضرت ابوالقاسم عبدالصمد واعظ دینوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ کا اسم گرامی عبدالصمد بن عمر بن اسحاق تھا فقہ و حدیث کے امام تھے، زہد و تقویٰ میں یگانۂ روزگار، اور مجاہدہ میں معروف تھے، آپ کا ذریعہ معاش یہ تھا کہ طبیبوں اور عطاروں کی دوائیاں کوٹ کر روزی کمایا کرتے تھے، آپ کی وفات بروز منگل مورخہ ۲۴؍ ماہ ذوالحج ۳۹۷ھ کو ہوئی تھی، آپ کا مزار پُر انوار حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کے مزار کے پہلو میں ہے۔
شیخ ابوالقاسم چو از عالم برفت ہست محبوب زمان عبدالصمد ۳۹۷ھ
|
|
سال وصل آں شہ کون و مکان نیز ابوالقاسم ولی عالی بداں ۳۹۷ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)