استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری
موت العالم موت العالم
سابق مدرس و شیخ الحدیث دار العلوم حنفیہ غوثیہ(طارق روڈ، کراچی) استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری(لودھراں، پنجاب) بروز پیر ۲۴ ؍ اکتوبر۲۰۱۶ بمطابق ۲۳؍ محرم الحرام ۱۴۳۸ سنِ ہجری کو بعد نمازِ مغرب رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
حضرت کی نمازِ جنازہ بروز منگل ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ بمطابق ۲۳ محرم الحرام ۱۴۳۸ ہجری کو شام ۴ بجے ان کے آبائی گاؤں لودھراں ، پنجاب میں ادا کردی گئی ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلندیِ درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین)۔