حضرت علامہ علی بن محمد سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
علی بن محمد بن احمد سمنانی: اپنے زمانہ کے امام فاضل تھے،کنیت ابو القاسم تھی۔فقہ کو قاضی القضاۃ ابو عبداللہ محمد بن علی دامغانی کبیر سے اخذ کیا اور اصول و کلام کو ابی علی محمد بن احمد بن ولید سے پڑھا۔فقہ،شروط،تواریخ میں تصنیفات کیں اور کتاب روضۃ القضاء فی ادب القضاء ایک مجلد کبیر اور نہایت لطیف فروع حنفیہ ۴۷۸ھ میں تصنیف کی اور ۴۹۹ھ یا بقول ملا علی قاری ۴۹۳ھ میں وفات پائی۔سمنانی سمنان کی طرف منسوب ہے جو بلاد قومس سے دامغان اور خوارزی کے درمیان ایک شہر کا نام ہے۔
(حدائق الحنفیہ)