حضرت علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم خجندی الاصل ثم مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم بن احمد بن محمد بن محمد بن محمد خجندی الاصل ثم المدنی: ادیب فقیہ اور محدث تھے۔ان کے والد شیخ جلال الدین ابی طاہر احمد خجندی شارح قصیدہ بردہ خجند سے آکر مدینہ منورہ میں آباد ہوگئے جہاں علامہ ابراہیم ۷۷۵ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے والد ماور عبد الرحمٰن بن علی انصاری زرندی قاضی مدینہ وغیرہ سے تحصیل علم کی۔دیوان، متعدد رسائل اور شرح اربعین نووی آپ کی یادگار ہیں۔رجب ۸۵۱ھ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)