2016-02-11
علمائے اسلام
متفرق
2167
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1240 | صفر المظفر | 12 |
یوم وصال | 1309 | جمادى الأولى | 05 |
سید میراں محمد شاہ ٹکھڑائی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید میراں محمد شاہ اور والدِ ماجد کا اسمِ گرامی حکیم سید محمد شاہ تھا۔ آپ کا تعلق متعلوی سادات سے تھا۔
تاریخِ ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت 12 صفر المظفر 1240 ھ میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: اوائلِ عمر میں آپ نے گاؤں" ٹکھڑ" کے ہی علماء اور اساتذہ سے تحصیلِ علم کیا۔ بالخصوص علمِ طب میں آپ نے کافی مہارت حاصل کی۔آخری عمر میں آپ نے اپنی ذکاوت اور ذہانت کے باعث انگریزی زبان میں بھی اچھی خاصی مہارت حاصل کرلی تھی۔اور فارسی زبان میں تو بڑا عبور حاصل تھا۔
بیعت وخلافت:ظاہری کمالات کے ساتھ ساتھ باطنی کمالات سے بھی آپ آراستہ تھے،اور اس کی تکمیل کے لئےآپ نے سندھ کے مشہور روحانی سرہندی بزرگ حضرت خواجہ عبد القیوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ کادامن تھاما اور ان کے ہاتھ پر سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کی۔
سیرت وخصائص: سید میراں محمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ علمی اور روحانی، ظاہری اور باطنی کے بلندوبالا مقامات پرفائزتھے۔آپ اپنے دور کے باکمال حکیم، عالم، حافظِ قرآن اور ولی کامل تھے۔انگریزوں کے ابتدائی دور میں سندھ کے جن بڑے بڑے زبان داں علماء، مفکروں ادیبوں نے سندھی زبان کو باقاعدہ مرتب ومدون کیاان میں سید میراں محمد شاہ کا نام بھی سرِ فہرست ہے۔چنانچہ اس زمانہ کے کمشنر کی درخواست پر آپ نے سندھی زبان میں ایک کھانی لکھی، جو آپ ہی کے نام سے اس وقت اشاعت پذیر ہوئی۔آپ کی سیرت کا ایک باب آپ کا اپنے مرشد سے والہانہ محبت بھی ہے کہ مرشد کی محبت آپ کے خون میں شامل تھا۔ مرشد سے محبت کرنے کا ہی یہ ثمر تھا کہ مرشد کے وصال فرمانے کے بعد آپ نے ان کے صاحب زادے سے بھی اسی طرح محبت کی۔
تاریخِ وصال: دینی اور دنیوی دولت سے مالامال یہ فقیر پیر کے دن 5 جمادی الاول 1309 ھ/بمطابق دسمبر 1891 ء میں مغرب کے وقت نمونیہ کے عارضہ میں مبتلا ہوکر واصل باللہ ہوئے۔
ماخذومراجع: صوفیائے نقشبند۔تذکرۂ اولیاء سندھ