حضرت علامہ حسام الدین اخسیکثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ نے امام غزالی کی کتاب منخول کی تردید میں،جو امام ابو حنیفہ کی تشنیع پر شامل ہے،ایک نفیس رسالہ چھہ فصلوں میں لکھا اور اس میں ہر ایک قول غزالی کی تردیدی کر کے امام ا بو حنیفہ کے مناقب کو بیان کیا،اگر چہ شیخ فاضل تھے،اصول فقہ میں ایک مختصر المعروف بہ منتخب حسامی تصنیف کی جس کی ایک جم غفیر فقہاء کاملین نے شرحیں لکھیں چنانچہ اس کی ایک شرح امیر کاب اتفانی نے مسمّٰی بہ تبیین اور ایک شرح عبد العزیز بخاری نے مسمی بہ تحقیق تصنیف کیں جو متداول بین الانام ہیں۔آپ سے محمد بن عمر نوحاباذی اور محمد بن محمد بخاری نے تفقہ کیا،یکشنبہ کے روز ۲۰؍ماہِ زیقعد ۶۴۴ھ میں فوت ہوئے۔فرد عصر تاریخ وفات ہے،شہر اخسیکث جس کی طرف آپ منسوب ہیں،بلاد فرغانہ میں سے ایک شہر ہے۔
(حدائق الحنفیہ)