شیخ الحدیث پیر طریقت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد اکرم شاہ جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
موت العالم موت العالم
خانقاہِ عالیہ سندیلہ شریف کی عظیم روحانی شخصیت اور قبلہ فیض محمد شاہ جمالی کے صاحبزادے، شیخ الحدیث والتفسیر، مرکزی نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان (سندیلہ شریف، ڈیرہ غازی خان) حضرت علامہ مولانا پیر محمد اکرم شاہ جمالی بروز منگل یکم اگست 2017ء بمطابق 8 ذو القعدۃ 1438 ہجری رات گئے طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
نمازِ جنازہ ان شاء اللہ عزوجل 2 اگست 2017 ء بمطابق 9 ذوالقعدۃ 1438 ہجری فیض آباد مانہ احمدانی ڈیرہ غازی خان میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔