حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سید عرفان الدین صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
امام الہند حضور صدرالافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلف اوسط رہنمائے ملت مولانا سید اختصاص الدین نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے حضرت مولانا ڈاکٹر سید عرفان الدین نعیمی کا آج بتاریخ 24 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا. انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف اس وقت خانوادہ نعیمیہ کی سب سے بزرگ ہستی تھے. حضرت کی عمر قریب 65 سال تھی.. تعلیمی فراغت جامعہ نعیمیہ سے ہی ہوئی اس کے بعد آپ طب کی جانب راغب ہوئے اور اس میں بھی کمال حاصل کیا ....یونانی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھی طریقہ علاج میں بھی آپ کو مہارت حاصل تھی.....
حضرت ڈاکٹر سید عرفان الدین صاحب بڑے وجیہ لمبے چوڑے اور بارعب شخصیت کے مالک تھے, سیدانہ وقار, عالمانہ وجاہت اور خانقاہی انکساری کی چلتی پھرتی مورت تھے..... ہمیشہ بڑے پیار ومحبت سے ملتے اور محبت واپنائیت کے ساتھ "بابو" کہہ کر گفتگو فرماتے.... چہرہ جتنا روبیلا تھا تو اخلاق بہت ہی دل نشیں اور من موہنا تھا..... گونڈا بلرام پور اور بہرائچ نیپال وغیرہ کے علاقوں میں آپ کے مریدین کا ایک بڑا حلقہ ہے جن میں علما کی بھی ایک اچھی بڑی تعداد ہے..... گونڈا میں ہی آپ نے خانقاہ نعیمیہ بھی قائم فرمائی تھی درس وتدریس کے علاوہ وعظ ونصیحت اور ذکرواذکار کا سلسلہ جاری رہتا ہے.... حضرت کی تدفین کل بعد نماز ظہر خانقاہ نعیمیہ گونڈا میں ہی کی جائے گی.... اللہ کریم اپنے فضل وکرم سے حضرت کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے آمین۔